پاکستان پراپرٹی شو دبئی

ٹیکنالوجی کے اس دور میں کاروبار کے  لئے بھی جدید انداز استعمال ہو رہے ہیں اور پاکستان کے سب سے بڑے پراپرٹی پورٹل زمین ڈاٹ کام کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے پراپرٹی کے کاروبار کو جدید انداز میں استوار کرکے ایک مثال قائم کی ہے، زمین ڈاٹ کام نے پراپرٹی کے کاروبار میں نہ صرف ٹیکنالوجی کا استعمال متعارف کرایا بلکہ پراپرٹی کی مارکیٹنگ کو بھی ایک نئے اور جداگانہ انداز میں پیش کیا  جو کہ اس نئے دور کا قابل قدر آغاز تصور کیا جاتا ہے۔

زمین ڈاٹ کام نے رئیل اسٹیٹ کی مارکیٹ کو ترقی کی نئی منزلوں تک لے جانے کے لئے بھرپور عزم کے ساتھ نئی راہیں تلاش کیں اور عام شہری کو نہ صرف پراپرٹی کے کاروبار کی اہمیت سے آگاہ کیا بلکہ اس کاروبار کے لئے تمام تر سہولیات بہم پہنچانے کی بھی ہر ممکن کوشش کی۔

جب ہم پراپرٹی کی مارکیٹنگ کی بات کرتے ہیں تو اس میں ایک اہم جزو خریداروں تک تمام تر امکانات کی معلومات پہنچانا ہے۔ اس مقصد کے لئے زمین ڈاٹ کام نے ابتدائی طور پر تو ملک کے مختلف شہروں میں پراپرٹی ایکسپوز کا انعقاد کیا اور بعد ازاں دو ہزار سترہ میں پاکستانی پراپرٹی کی بین الاقوامی سطح پر نمائش کے لئے دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں پاکستان پراپرٹی شو کے عنوان سے نمائش کرکے رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کو ایک نئی جہت سے متعارف کرایا۔

پاکستان پراپرٹی شو دبئی۔۔ ماضی کے جھروکے میں۔۔

زمین ڈاٹ کام نے دبئی میں پہلا پاکستان پراپرٹی شو دو ہزار سترہ اور دوسرا دو ہزار اٹھارہ میں منعقد کیا۔ دبئی میں پاکستان پراپرٹی شو کا واضح مقصد خلیجی ریاستوں سمیت دیگر ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو وطن عزیز کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ سے متعارف کرانا اور انہیں ملک میں جاری پراپرٹی کے بڑے منصوبوں کے حوالے سے ایک ہی جگہ پر تمام تر معلومات فراہم کرنا ہے۔دو ہزار اٹھارہ کے پاکستان پراپرٹی شو کا افتتاح رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) مروان احمد بن غلیطہ نے کیا۔ دو ہزار سترہ اور اٹھارہ کے پراپرٹی شوز میں مجموعی طور پر ایک سو دس اسٹالز لگائے گئے اور 31 ہزار سے زائد لوگوں نے شرکت کی۔

پاکستان پراپرٹی شو دبئی۔۔۔ سرمایہ کاری کے لئے مثالی موقع

زمین ڈاٹ کام کے پاکستان پراپرٹی شو دبئی میں ملک کے بڑے ڈویلپرز اور ماہرین تعمیرات اسٹالز لگاتے ہیں اور نمائش میں شریک ہونے والوں کو پراپرٹی کی خریداری اور ادائیگی کے پلان کے ساتھ ساتھ مختلف رعایتی پیکج بھی فراہم کرتے ہیں، اور ان کے ذہن میں اٹھنے والے سوالات کے تسلی بخش جوابات دیتے ہیں۔ اس لئے یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ پاکستان پراپرٹی شو پاکستانی پراپرٹی کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے کا ایک مثالی ذریعہ بن چکا ہے۔

اگر مجموعی طور پر جائزہ لیا جائے تو پاکستان پراپرٹی شو نے رئیل اسٹیٹ کی مارکیٹ پر انتہائی مثبت اثرات مرتب کئے ہیں، خلیجی ریاستوں اور عرب ممالک میں بسنے والے پاکستانیوں کے لئے اپنے ملک میں پراپرٹی کی خریداری میں حائل بہت سی رکاوٹیں اور پریشانیاں ان شوز کی مدد سے کم ہوئی ہیں۔ اب پاکستانیوں کو سمندر پار بیٹھ کر بھی پراپرٹی کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے میں کچھ خاص تگ و دو نہیں کرنا پڑتی ہے بلکہ وہ بس پاکستان پراپرٹی شو میں شریک ہوتے ہیں اور تمام تر معلومات حاصل کر لیتے ہیں۔

پاکستان پراپرٹی شو دبئی 2019

رواں سال بھی زمین ڈاٹ کام اپنی اس روشن روایت کو زندہ رکھتے ہوئے 6 اور 7 دسمبر کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر دبئی کے زعبیل ہال میں دو روزہ پاکستان پراپرٹی شوکا انعقاد کرنے جا رہی ہے۔ اس شو میں 60 سے زائد ڈویلپرز اور ماہرین تعمیرات اسٹالز لگائیں گے۔ اس لئے رئیل اسٹیٹ کے کاروبار میں قسمت آزمائی کی خواہش رکھنے والے حضرات یا پاکستان میں پراپرٹی خریدنے کے خواہشمند اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے پاکستان پراپرٹی شو دبئی میں شرکت کریں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.