اوپیک ممالک کا خام تیل کی پیداوار میں کمی کا اعلان

 اوپیک ممالک نےخام تیل کی پیداوارمیں کمی کااعلان کردیا، اس اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خام تیل پیداکرنےوالےممالک نےپیداوارپانچ لاکھ بیرل یومیہ کمی کااعلان کردیا ، اس اعلان کے بعد پیداوار میں کمی کا حجم سترہ لاکھ بیرل یومیہ ہوگیا، یہ کمی آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی تک جاری رہےگی۔

کمی کےبعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا اور بریںٹ خام تیل کی قیمت دوفیصداضافےسے چونسٹھ ڈالرسینتیس سینٹس ہوگئی جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت انسٹھ ڈالرتیرہ سینٹس ہوگئی۔

نئے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے وزرائے توانائی کی توثیق ضروری ہے اور تیل پیدا کرنے والے ممالک کے مابین کمی کی تقسیم کا طریقہ کار بھی متعین کرنا پڑے گا۔

روس کے وزیر توانائی الیگزینڈر نوواک نے بتایا کہ’ اوپیک میں شامل ممالک اور تیل پیدا کرنے والے غیر رکن ممالک کے وزرائے توانائی کی خصوصی کمیٹی نے تیل پیداوار میں ریکارڈ کمی کی سفارش کی ہے

تجزیہ کاروں کے مطابق نان اوپیک آئل پروڈیوسرز اس معاہدے کی پاسداری نہیں کرتے، ان کی پیداوارمیں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، جو کہ قیمتوں کو غیر مستحکم کرتا ہے، دوسری جانب مہنگا خام تیل درآمدای ممالک کیلئے مشکلات کا باعث بنتا ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.