نک جونس کے ’سلام پاکستان‘ کہنے پر پریانکا کی ٹرولنگ
ہالی ووڈ کے نامور گلوکار و اداکار اور پریانکا چوپڑا کے شوہر نک جونس نے نہایت منفرد انداز میں پاکستانیوں کے لیے پیغام شیئر کیا جس پر اُن کی اہلیہ کو ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا۔
فلم میں اہم کردار ادا کرنے والے ہالی ووڈ اداکار نک جونس نے پاکستان میں اپنی فلم کی تشہیر کے لیے نہایت منفرد طریقہ اپناتے ہوئے پاکستانیوں کے نام ایک ویڈیو شیئر کی ۔
ویڈیو میں نک جونس نے پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’سلام پاکستان ‘ فلم ’جومانجی‘ پاکستان میں 13 دسمبر کو ریلیز کی جارہی ہے۔
نِک کا ’سلام پاکستان‘ پورے سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکا ہے اور سوشل میڈیا صارفین اپنے اپنے انداز میں پریانکا کو ٹرول کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ فروری 2019 میں پلوامہ حملے کے وقت پریانکا نے اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر ہونے کے باوجود متنازع ٹوئٹ کرتے ہوئے بھارتی فوج کی حمایت کی تھی اور ٹویٹ میں ’جے ہند‘ لکھا تھا۔
یہ بھی یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا کو لاس اینجلس میں منعقدہ ایک بیوٹی ایونٹ میں بیوٹی کوئن پینل ٹاک کے دوران پاکستانی فین نے انہیں پاک بھارت کشیدگی کے دوران جنگ کی حمایت کرنے پر مبنی ٹوئٹس پر آڑے ہاتھوں لیاتھا جس پر پریانکا نے انہیں جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’آپ اپنی بھڑاس نکال لیں‘
Email This Post
تبصرے بند ہیں.