Salam Planet ایک مکمل لائف سٹائل گائیڈ اور مارکیٹ پلیس موبائل ایپ

سوشل میڈیا نے روزمرہ مواصلات کے نظام کو مزید جدید کر دیا ہے،اب کمیونیکیشن ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کے بغیر نامکمل ہے۔ مختلف سوشل میڈیا ایپ اور پلیٹ فارمززندگی کے ہر معاملے میں رہنمائی فراہم کر رہے ہیں ۔لیکن صد افسوس کے ان پلیٹ فارمز پر مسلمانو ں کو نہ تومکمل نمائندگی دی جاتی ہے نہ ہی ان کے زندگی سے جڑے معاملات پر رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔ اس صورتحال سے نبٹنے کے لئے اورمسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے لئے ڈنمارک کے باشندے عمیر نے ایک ایسی موبائل ایپ بنانے کا عہد کیا جو دنیا میں موجود تمام مسلمانوں کو ایک ڈیجیٹل مارکیٹ پلیٹ فارم کی سہولیات فراہم کر رہاہے۔

Salam Planet کے نام سے متعارف ہونے والی یہ موبائل ایپ ایک ڈیجیٹل مارکیٹ پلیٹ فارم ہے جو دنیا میں مسلمان آرگنائزر اور مسلمان اوڈئینس کے درمیان ایک مضبوط پل کا کردار باخوبی انجام دے رہا ہے۔یہ موبائل ایپ مارکیٹ پلیٹ فارم ہونے کے ساتھ ساتھ مسلم لائف سٹائل سے متعلق بھی معلومات فراہم کرتی ہے۔ یہ لائف سٹائل موبائل ایپ کا آغاز ڈنمارک سے کیا گیا تھا، جو کہ اب گلوبل مارکیٹ پلیس کی حیثیت اختیا ر کر چکی ہے۔ اور دنیا کے تمام لوگوں ,اوربالخصوص مسلمانو ں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کے لئے کوشاں ہے۔

Salam Planet کے سی ای او عمیرخان کا کہنا ہے کہ بطور آرگنائزر ان کو ہمیشہ ایک ایسے پلیٹ فارم کی کمی کا احساس ہوا ہے جو ان کو مسلمان اوڈئینس سے جوڑے ، اسی کمی کو پورا کرنے کے لئے انہوں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اایک اسے ایپ کا آغاز کیا جہاں مسلان کمیونٹی اکھٹی ہو سکے اورایک مارکیٹ پلیٹ فارم کی صورت میں پوری دنیا سے لوگ اور بالخصوص مسلمان آپس میںروزمرہ زندگی میں درپیش معاملا ت میں دوسروں کے ریوئیوز اور مشوروں سے مستفید ہو سکے۔

اس موبائل ایپ کے زریعے اب کوئی بھی آرگنائزر دنیا کے کسی بھی کونے سے اپنا ایونٹ کے اشتہار سے کے کے ٹکٹ فروخت کرنے تک کے تما م کام باخوبی سر انجام دے سکتا ہے۔ Salam e-tickets متعارف ہونے سے نہ صرف یوزرز کو مکمل معلومات ملے گی ، بلکہ ساتھ ساتھ ہی ف ڈسکاﺅنٹس اور ڈیلز بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ موبائل ایپ ایک آرگنائزرکو بیک وقت 1.8 بلین تک کی اوڈئینس سے رابطے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

دنیا میں کسی بھی کونے سے اب نماز کے اوقات کا پتہ چلانا ہو یا قبلہ کی سمت معلوم کرنی ہو،یہ ایپ ہمہ وقت دونوں کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، رمضان کیلنڈر سے لے کر ای۔قرآن تک کی سہولت سے اب یوزرز مستفید ہو سکتے ہیں۔ تسبیح کاﺅنٹرکی ضرورت ہو یا کسی جگہ مسجد تلاش کرنی ہو، Salam Plane یہ تمام سہولیات سے مزین ہے۔

Salam Planetاپنے یوزرز کی تفریح کے لئے بھی بیشمار آپشنز فراہم کرتا ہے، جس میں کرکٹ گیمز بھی شامل ہیں۔ پیشہ ورانہ اور ہنر مند یوزرز اب آن لائن نوکری تلاش کرنے بھی اس موبائل ایپ کی سہولیات سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ ا س کے ساتھ ساتھ ۔ اس ایپ کے زریعے حلا ل ریسٹورنٹ کو بھی لوکیٹ کیا جاسکتا ہے ، ساتھ ہی Salam Dining کے زریعے ڈسکاﺅنٹس اور ڈیلز بھی حاصل کر سکتے ہیں۔تفریح کے معیار کو موئثر بنانے اور مسلمانوں کے طرز زندگی سے استوار کرنے کے لئے Salam Play کو سہولت بھی موجود ہے ، جس سے اب یوزرز اپنی پسند کے تفریحی پروگرامز اور ویڈیوز بھی دیکھ سکتے ہیں۔

Salam Planet کی تما م سہولیات سے مستفید ہونے کے لئے موبائل ایپ ڈاﺅن لوڈ کرنے کے لئے وزٹ کریں salamplanet.com اور تما م ایونٹس کی معلومات کے لئے کلک کریں ۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.