امریکا میں تاریخی پاور پلانٹ کو زمین بوس کردیا

امریکا کے شہر ڈیٹرائٹ میں تاریخی پاور پلانٹ کو دھماکہ خیز مواد سے زمین بوس کردیا گیا۔

امریکا میں تاریخی پاور پلانٹ کو دھماکہ خیز مواد سے لمحوں میں زمین بوس کردیا گیا، یہ مناظر امریکا کی ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں دیکھے گئے جہاں کئی فُٹ بُلند پاور اسٹیشن کو صرف چند سیکنڈ میں دھوئیں کے بادل اُڑاتے ہوئے ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا۔

1915ء میں بننے والے اس تاریخی پاور پلانٹ کو گرانے کے لیے صبح کے وقت کا انتخاب کیا گیا اور دھماکہ خیز مواد کا استعمال کر کے اُسے زمین بوس کردیا گیا جبکہ اس منظر کو دیکھنے کے لیے مقامی افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.