گوگل نے ترکی میں تمام نئے سمارٹ فونز کے لیے جی ایم ایس لائسنس معطل کر دئیے

گوگل نے اعلان کیا ہے کہ  وہ ترک مارکیٹ میں  فونز کے لیے گوگل موبائل سروس لائسنس جاری نہیں  کرے گا۔ یہ صرف ترک فون ساز کمپنیوں کے لیے ہی نہیں  بلکہ تمام اینڈروئیڈ فون ساز کمپنیوں کے لیے ہے۔اس پابندی کی وجہ حالیہ  چین امریکی تجارتی جنگ نہیں بلکہ یہ فون میں ڈیفالٹ سرچ انجن  کو منتخب کرنے کے آپشن کی وجہ سے ہے۔اسٍ پابندی کا اطلاق موجودہ سمارٹ فونز  یاسٹورز میں فروخت کے لیے موجود فونز پر نہیں ہوگا۔تاہم لگتا ہے کہ گوگل ترک مارکیٹ کے تمام فونز کے لیے سیکورٹی اپ ڈیٹس کومعطل کر رہا ہے، جو الگ مسئلہ ہوگا۔
یہ مسئلہ اس وقت شروع ہوا جب روسی سرچ انجن یانڈکس نے گوگل کے خلاف ایک شکایت درج کرائی، جس میں کہا گیا کہ گوگل مارکیٹ میں  اپنی پوزیشن کا ناجائز فائدہ اٹھا رہا ہے.

یانڈکس نے کہا کہ گوگل نے ڈیفالٹ سرچ انجن کو تبدیل کرنے ک  آپشن ختم کر دیا ہے۔

ترکی کے حکام نے یانڈکس کی بات درست مانتے ہوئے  گوگل کو 17.4 ملین ڈالر کا جرمانہ کردیا۔اس پر گوگل نے کچھ تبدیلیاں بھی کیں  لیکن اس سے ترک حکام مطمئن نہ ہوسکے کیونکہ صارفین ابھی بھی ڈیفالٹ سرچ انجن تبدیل نہیں کر سکتے تھے۔ حکام نے مسئلہ حل نہ ہونے تک گوگل پر عالمی یومیہ  آمدن کا 0.05فیصد  جرمانہ کر دیا۔حکام نے گوگل کو مسئلہ حل کرنے کے لیے 60دن دئیے۔
گوگل نے  ترکی کی مجاز اتھارٹی  وزیر تجارت پر  فیصلہ تبدیل کرنے کے  لیے دباؤ بھی ڈالا لیکن ترک حکام نے  گوگل پر  اپنی پوزیشن کا ناجائز فائدہ اٹھانے کے ایک اور کیس کی تحقیقات شروع کر دیں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.