ٹیکنو موبائل کی جانب سے شاندار کیمپین کو لانچ کردیا گیا
ٹیکنو موبائل کی جانب سے سال کی سب سے بڑی اور شاندار کیمپین کو باقاعدہ لانچ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکنو موبائل کی جانب سے شاندار کیمپین کو لانچ کیا گیا ہے، کرکٹ سپر اسٹار کے ٹیگ لائن سے شروع ہونے والی یہ کیمپین سوشل میڈیا اور ملکی سطح پر تمام بڑے ٹی وی چینلز پر براہ راست نشر کی جارہی ہے۔
ٹیکنو موبائل کی کیمپین میں پاکستان کرکٹ کے دو بڑے نام شعیب اختر اور حسن علی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے اس کیمپین کو سال کی سب سے دلچسپ کیمپین بنانے کا دعویٰ کیا جارہا ہے اور اس کیمپین میں نوجوانوں کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے کرکٹ سپر اسٹار کی موجودگی نے ملکی سطح پر اس کی مقبولیت میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
ٹیکنو موبائل کے پاکستانی کنٹری ہیڈ کریک ما کا کہنا ہے کہ ہماری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ ایسی کیمپین متعارف کرائیں جو کمپنی اور صارفین کے درمیان رشتے کو مضبوط کرے اور صارفین کے اعتماد کو فروغ دے۔
انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے اس بار ٹیکنو موبائل کی جانب سے پاکستانیوں کے من پسند کھیل کرکٹ اور سپر اسٹارز کو کیمپین کا حصہ بنایا گیا ہے۔
کرکٹ سپر اسٹارز ٹیکنو کرکٹ کیمپین کا حصہ بننے اور انعامات جیتنے کے لیے کمپنی کے آفیشل فیس بک پیج پر معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں اور ٹک ٹاک مقابلے میں حصہ لے کر بھی شاندار تحائف اور شعیب اختر کی دستخط شدہ ٹی شرٹ حاصل کی جاسکتی ہیں۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.