ایل جی نے تازہ ترین 32 انچ 4K مانیٹر پیش کر دئیے
ایل جی اکثر کنزیومر الیکٹرونکس شو سے پہلے مانیٹر پیش کرتا ہے۔ اس بار ایل جی نے جو مانیٹر متعارف کرایا ہے، وہ اُن لوگوں کے لیے بہترین ہے، جو اپنے ڈیسک پر زیادہ سے زیادہ جگہ بچانا چاہتے ہیں۔ UltraFine Ergo (32UN880) 32 انچ کا 4K مانیٹر ہے۔اس مانیٹر کا ڈسپلے دیکھنے میں ایسا لگتا ہے جیسے لیمپ کی طرح سٹینڈ کے ساتھ لٹکایا ہو۔ اس مانیٹر کو 280 ڈگری افقی اور 25 ڈگری عمودی گھمایا جا سکتا ہے۔
اس کا آئی پی ایس پینل 95 فیصد DCI-P3 کلر گمٹ کوریج اور ایچ ڈی آر 10 کو سپورٹ کرتا ہے۔ اس میں یو ایس بی -سی، ڈسپلے پورٹ اور 2 ایچ ڈی ایم آئی پورٹس ہیں۔یہ گیمنگ مانیٹر نہیں لیکن اس میں FreeSync سپورٹ ہے اور اس کا پکسل ریسپانس ٹائم 5 ایم ایس ہے۔
اگر آپ 4Kگیمنگ مانیٹر چاہتے ہیں تو ایل جی 27، 34 اور 38 انچ الٹرا گیئر مانیٹر متعارف کرا رہا ہے۔ان کے ماڈل نمبر 27GN950، 34GN850 اور38GN950 ہیں۔ ان مانیٹر میں پکسل ریسپانس ریٹ 1 ایم ایس ہے۔ ان تینوں کا ریفریش ریٹ 144 ہرٹز ہے جو 160 ہرٹز ہو سکتا ہے۔ یہ G-Sync سے مطابقت رکھتے ہیں۔ اگر آپ زیادہ روشن ڈسپلے ایچ ڈی آر 600 سپورٹ چاہتے ہیں تو آپ کو 27 انچ یا 38 انچ ماڈل کا انتخاب کرنا پڑے گا۔ 34 انچ ماڈل میں صرف ڈسپلے ایچ ڈی آر 400 سپورٹ ہے۔
ایل جی نے ابھی ان کی دستیابی اور قیمت کے بارے میں نہیں بتایا۔
تبصرے بند ہیں.