برسلز میں لگنے والاآٹو شو 2020 اختتام پذیر
یورپین دارالحکومت برسلز میں لگنے والاآٹو شو 2020 اختتام پذیر ہوگیا۔ گاڑیوں کے اس میلے میں نیدرلینڈ کی بنی ہوئی PAL-V نامی پہلی اڑنے والی کار ہال 1 میں بنائے گئے خصوصی "ڈریم کار” سیکشن میں توجہ کا مرکز بنی رہی۔
دنیا بھر میں اس کار کے 90 ماڈلز فروخت ہوچکے ہیں۔ جس میں سے 30 کاریں ہالینڈ میں ہی فروخت ہوئیں۔ اس کار کا فیول ٹینک 100 لیٹر ہے، جس سے یہ 400 کلو میٹر کا سفر طے کرسکتی ہے۔ 2سیٹوں والی اس کار کی زیادہ سے زیادہ اسپیڈ 160 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جس پر یہ اسٹارٹ کرنے کے صرف 9 سیکنڈ میں پہنچ جاتی ہے۔
یہ کار زمین سے 3500 میٹر کی اونچائی پر سفر کرتے ہوئے ایک گھنٹے میں تقریباً 26 لیٹر فیول استعمال کرتی ہے۔ اس کار میں مسافروں کی آسانی کیلئے آدھے گھنٹے کا Reserve Fuel بھی موجود ہوتا ہے جس سے وہ آسانی کے ساتھ 100 سے 150 کلومیٹر کے فاصلے تک لینڈنگ کی جگہ تلاش کر سکتی ہے۔
اس بار کی آٹو نمائش میں دنیا کی تمام بڑی کار بنانے والی کمپنیوں نے اپنے الیکٹرک ماڈل پیش کئے تھے جن میں وزٹرز نے بہت دلچسپی لی۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.