’سعودی عرب فاسفیٹ کھاد برآمد کرنے والا بڑا ملک‘

سعودی معدنیاتی کمپنی ’معادن‘ نے کے مطابق سعودی عرب بہت جلد پوری دنیا میں سب سے زیادہ فاسفیٹ کھاد برآمد کرنے والا ملک بن جائے گا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق معادن کمپنی نے 2020 کے دوران بنگلہ دیش کے ساتھ کھاد فراہم کرنے کا نیا معاہدہ کیا ہے۔
سعودی کمپنی بنگلہ دیش کو اعلیٰ درجے کی فاسفیٹ کھاد فراہم کرے گی۔ دونوں ملکوں نے2016 میں اس حوالے سے ایک معاہدہ کیا تھا۔
’معادن ‘میں سٹراٹیجک صنعتی معدنیات اور فاسفیٹ یونٹ کے سربراہ کے سینیئر نائب حسن بن مدنی العلی نے بتایا ’ آئندہ برسوں کے دوران پیداوار بڑھانے اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے منصوبے نافذ کریں گے۔
’نئے منصو بوں کی بدولت سعودی عرب پوری دنیا کو فاسفیٹ کھاد برآمدکرنے والا سب سے بڑا ملک بن جائے گا‘۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق حسن بن مدنی العلی نے بتایا ’ بنگلہ دیش کے ساتھ فاسفیٹ کھاد کے معاہدے کی تجدید نے یہ ثابت کردیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹیں سعودی مصنوعات کو اعتبار کی نظر سے دیکھتی ہیں‘۔
معادن کمپنی فاسفیٹ کھاد تیار کرنے والے تیسرے منصوبے پر کام کررہی ہے۔ جس کے مکمل ہونے پر 2025ءتک سعودی عرب سالانہ 90لاکھ ٹن فاسفیٹ کھاد تیار کرنے لگے گا۔
معادن کمپنی شمالی سعودی عرب میں فاسفیٹ کی دو کانوں پر کام کررہی ہے اور 60لاکھ ٹن سالانہ فاسفیٹ کھاد تیار کررہی ہے۔ یہ کھاد جدید طرز کی کھیتی باڑی میں بڑے پیمانے پر استعمال ہورہی ہے۔
معادن کمپنی 25سے زیادہ مارکیٹوں کو فاسفیٹ کھاد برآمد کررہی ہے۔ ان تمام کا تعلق تمام براعظموں سے ہے۔ معادن فاسفیٹ کھاد 70ملین ہیکٹر سے زیادہ رقبے کی کھیتی باڑی میں استعمال کی جارہی ہے۔
Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.