عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی واقع
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی سامنے آگئی، خام تیل 50 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت میں 1ڈالر 53 سینٹس کی کمی ہوئی۔
جبکہ برینٹ خام تیل کی قیمت میں 2ڈالر 26سینٹس کمی کے بعد قیمت 54ڈالر 36 سینٹس فی بیرل ہوگئی۔
خیال رہے کہ عالمی تجزیہ کار کہہ رہے ہیں کہ چین میں پھیلتےکروناوائرس نے عالمی منڈیوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے، سرمایہ کار محتاط ہوگئے، جس کے باعث اسٹاک مارکیٹس اور خام تیل کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
چین میں کروناوائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، جس کے باعث ایشیائی حصص بازاروں میں نمایاں کمی اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.