پاک برطانیہ تجارتی تعلقات مزید مستحکم کرنے کا موقع

گذشتہ جمعے کو یورپی یونین سے برطانیہ کے انخلا (بریگزٹ) نے پاکستان اور برطانیہ کے باہمی تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا موقع فراہم کردیا ہے۔

ملکہ برطانیہ کے کشمنر تجارت برائے مشرق وسطیٰ، افغانستان اور پاکستان سائمن پینبی نے گذشتہ روز ( پیر کو) برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن میں صحافیوں کے گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بریگزٹ سے پاکستان برطانیہ دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا موقع مہیا ہوگیا ہے۔

سائمن پینی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کا حجم 3.1 ارب پاؤنڈ ہے۔ تجارتی توازن پہلے ہی اسلام آباد کے حق میں ہے کیوں کہ دسمبر 2018 کو ختم ہونے والے سال میں برطانیہ کو پاکستان کی برآمدات 1.9 ارب پاؤنڈ تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دوطرفہ تجارتی حجم بآسانی دگنا کیا جاسکتا ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.