فیس بک پیسے کمانے کیلئے نہیں بنائی تھی: مارک زکر برگ
فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے پیسے کمانے اوراشتہارات حاصل کر نے کے لیے کمپنی نہیں بنائی تھی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ میں اس کا حصہ اس لیے نہیں بنا کیونکہ میں کاروبار کرنا چاہتا تھا یا اشتہارات فروخت کرنا یا پیسے کمانا چاہتا تھا، میں نے سوچا تھا کہ اشتہارات ایک اچھا کاروباری ماڈل ہے جس سے ہم ہر ایک کو ایک مفت سروس فراہم کرسکیں گے، ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ تمام کمپنیوں کا مقصدصرف پیسے کمانا ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ فیس بک کے پھیلائو کے کمپنی کی واضح سوچ کو نظرانداز کردیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اس خیال کی حمایت کرتے ہیں کہ ہر ایک کو اپنی آواز بلند کرنے کا موقع ملنا چاہیے اور چھوٹے کاروباری اداروں کو وہی ٹولز ملنے چاہیے جو بڑے اداروں کو میسر آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ نیا نکتہ نظر ہے اور میرے خیال میں متعدد افراد کو پسند نہیں آئے گا مگر پرانی سوچ بھی لوگوں کو پسند نہیں آئی تھی تو اب ہم کچھ مختلف آزمانا چاہتے ہیں۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.