’ چھنو‘ نئے انداز میں جلد ریلیز کیا جائے گا: علی ظفر

معروف اداکار و گلوکار علی ظفر برطانوی ڈی جے کے ہمراہ اپنے گانے ’چھنو ‘ کا ری میک ورژن جلد ریلیز کرنے کو تیار ہیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ’چھنو‘ برطانوی ڈی جے ناٹی بوائے کے ورژن میں جلد ریلیز کیا جائے گا۔

علی ظفر کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اور ناٹی بوائے ایک اسٹوڈیو میں موجود ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ڈی جے شاہد خان المعروف ناٹی بوائے کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ان کی بہت عزت کرتے ہیں کیونکہ انہیں امریکی و برطانوی معروف گلوکاروں کے ساتھ کام کرنے کے باوجود پاکستان سے محبت ہے۔

واضح رہے کہ علی ظفر کے 2003 میں ریلیز ہونے والے ڈیبیو البم کا گانا ’چھنو‘ نے مقبولیت کی تمام حدوں کو پار کیا تھا۔ اس البم  کی دنیا بھر میں 50 لاکھ کاپیز فروخت ہوئیں۔

یہ گانا اب بھی علی ظفر کر مداح نہ بھولے اور ہر کنسرٹ میں علی سے اس گانے کی فرمائش کی جاتی ہے۔

اب دیکھنا یہ ہوگا کہ کیا یہ نیا ورژن بھی اتنی ہی مقبولیت حاصل کرپائے گا یا مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہے گا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.