امارات میں گیس کے نئے ذخائر

متحدہ عرب امارات میں 80 ٹریلین مکعب فٹ گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
گیس فیلڈ سیح السدیرة (ابوظبی) اور جبل علی(دبئی) کے درمیان واقع ہے۔ اس دریافت کی بدولت متحدہ عرب امارات قدرتی گیس میں تقریباً خود کفیل ہوجائے گا۔
البیان کے مطابق امارات آئندہ مرحلے میں بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کررہا ہے۔ آئندہ 50برس کی تیاریاں ہورہی ہیں۔ ان سارے منصوبوں کی گیس ضروریات نئے ذخائر سے مکمل ہوجائیں گی۔
ابوظبی کی قومی پیٹرول کمپنی ’ادنوک‘ اور دبئی اتھارٹی کے درمیان گیس ذخائر سے بھرپور استفادے کے لیے تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔
اس موقع پر امارات کے نائب صدر و حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد آل مکتوم اور ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان موجود تھے۔
یہ معاہدہ ابوظبی اور دبئی ریاستوں کے درمیان واقع مشترکہ علاقے میں قدرتی گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہونے کے بعدکیا گیا ہے۔
یہ علاقہ پانچ ہزار مربع کلو میٹر میں پھیلا ہوا ہے۔ نئی دریافت کی بدولت امارات، دنیا بھر میں قدرتی گیس کے سب سے زیادہ ذخائر رکھنے والے ممالک کی صف میں شامل ہوجائے گا۔
Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.