امریکا میں برفباری کا طوفان، نظامِ زندگی متاثر
امریکا کی سولہ مختلف ریاستوں میں سرد موسم شدت اختیار کر گیا ہے۔
مختلف ریاستوں میں برف باری کے طوفان سے نظامِ زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے، برفباری کے طوفان سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی جبکہ کئی پروازیں بھی معطل کردی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق موسم کی خراب صورتحال کے باعث حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ کئی زخمی بھی ہوئے۔
انتظامیہ کی جانب سے الرٹ جاری کردی گئی ہے۔
حکام نے لوگوں سے بلاضرورت سفر اور گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.