ای ایف یو لائف ڈیجیٹل کیمپین ”ہمراہی“ نے مارکیٹنگ ایجنسیز ایسوسی ایشن گلوبز 2019 میں ایوارڈ جیت لیا
ای ایف یو لائف اشورنس لمیٹیڈ، ملک میں بیمہِ حیات فراہم کرنے والی نمایاں کمپنی، کو ایک بار پھر بین الاقوامی فورَم پر قدر افزائی حاصل ہوئی۔ ڈریگونز آف ایشیا ایوارڈز میں پاکستان میں بہترین مُہم کے لئے ”بلو ڈریگون” اور اے پی اے سی میں ریجن میں ”بیسٹ یوز آف میڈیا” کے لئے گولڈ ڈریگون جیتنے کے بعد، ای ایف یو لائف کو تینتیسویں مارکیٹنگ ایجنسیز ایسوسی ایشن ورلڈ وائڈ ایوارڈز کی تقریب 2019 کے موقع پر، ”ہمراہی” ویب سیریز کےلئے قدر افزائی حاصل ہوئی۔
ای ایف یو لائف کو، میڈیا کیٹگری کے بہترین استعمال میں ہانگ کانگ اور روس کے مقابلے میں اوّل مقام کے لئے مارکیٹنگ ایجنسیز ایسوسی ایشن گلوبز ایوارڈز کے موقع پر گولڈ گلوب ایوارڈ عطا کیا گیا۔
مارکیٹنگ ایجنسیز ایسوسی ایشن ورلڈ وائڈ، 1986ء سے دنیا بھر سے بہترین مارکیٹنگ کمیونیکیشنز مہمّات میں سے بہترین کی قدر افزائی کرنے کےلئے ممتاز نوعیت کے نتائج کے حامل گلوبل ایوارڈ پروگرام کے طور پر جانی جاتی ہے۔
ای ایف یو لائف نے اس مہم کو کامیابی سے چلانے کے لئے تاکہ اس کو عام لوگوں کے لئے بہتر بنایا جاسکتے، میڈیا ایجنسی میڈیاویسٹ پاکستان کے ساتھ اشتراک کیا.
Email This Post
تبصرے بند ہیں.