چین کے منسوخ شدہ آرڈرز پاکستان کو ملنے لگے

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث چین کے منسوخ ہونے والے آرڈرز پاکستان کو مل رہے ہیں۔پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا اجلاس چیئرمین رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو مانیٹری پالیسی اور مہنگائی پر بریفنگ دی۔رضا باقر نے کہا کہ جولائی سے زرمبادلہ ذخائر میں ساڑھے 9 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ،ذخائر بڑھتے رہے تو عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) سمیت کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔انہوں نےبتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے چین کے آرڈر منسوخ ہو رہے ہیں اور چین کے منسوخ آرڈر اب پاکستان کو مل رہے ہیں جب کہ پاکستان کو چین سے سپلائی بھی متاثر ہورہی ہے، ایران میں کورونا وائرس کے بھی منفی اثرات یہاں آسکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ڈالر 162 سے 155 روپے کی سطح پر آچکا ہے جب کہ مہنگائی میں 2 فیصد کمی آگئی ہے اور یہ مزید کم ہوگی، رواں مالی سال مہنگائی 11 سے 12 فیصد رہے گی،مہنگائی مزید کم ہونیسے شرح سود میں بھی کمی آئے گی۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ آئی ایم ایف معاشی اصلاحات میں شراکت دار ہے، آئی ایم ایف سے بات چیت کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پرہوتی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ زرمبادلہ ذخائر برآمدات میں اضافے سے بڑھیں، لوگ فارن کرنسی اکاؤ نٹس روپے میں منتقل کر رہے ہیں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.