’انگریزی میڈیم‘ کا گانا ریکارڈز توڑ دے گا؟

’سونی سونی سی کڑی نوں موج میں رہنے دے نہ دنیا کیوں‘
بالی وڈ کے اس گانے نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔ ٹوئٹر صارفین کے خیال میں ’کڑی نوں نچڑے دے‘ گذشتہ چند برسوں کے ریکارڈ توڑ دے گا۔
رواں سال 3 مارچ کو ریلیز ہونے والے گانے میں خواتین کے مضبوط کردار اور قابلیت کو سراہا گیا ہے۔
’کڑی نوں نچڑے دے‘ معروف اداکاراؤں انوشکا شرما، قطرینہ کیف، عالیہ بھٹ اور سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور پر فلمایا گیا ہے۔
فلم ’انگریزی میڈیم‘ کا منظر عام پر آنے والا یہ پہلا گانا ہے۔
فلم کے مرکزی کردار عرفان خان نے گانا اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ڈانس ایسے کرو جیسے کوئی نہ دیکھ رہا ہو۔‘
اداکارہ انوشکا شرما نے گانے کے بارے میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ایسے ماحول میں بڑی ہوئی ہوں جہاں مجھے وہ سب کرنے کی اجازت تھی جو میں کرنا چاہتی تھی۔ یہ گانا بھی یہی پیغام دیتا ہے کہ لڑکیوں کو غلطی کرنے کا موقع دینا چاہیے تاکہ وہ خود کو جان سکے۔‘بالی وڈ لیجنڈ امیتابھ بچن نے بھی گانا ٹویٹ کرتے ہوئے تمام خواتین کو پراعتماد رہنے اور آگے بڑھنے کا پیغام دیا۔ ساتھ ہی امیتابھ نے خواتین کو ڈانس کرتے رہنے کا بھی کہا ’کیونکہ سٹیج کی مالک آپ ہیں۔‘
انگریزی میڈیم میں معروف اداکار عرفان خان، کرینہ کپور اور رادھکا مدن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
فلم باپ اور بیٹی کے درمیان پیار بھرے رشتے پر فلمائی گئی ہے، جس میں عرفان خان باپ کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ اداکارہ رادھکا مدن فلم میں ان کی بیٹی کا کردار نبھا رہی ہیں۔
Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.