قطر جانے والوں کے لئے دوران سفر زونگ 4 جی کی سب سے سستی رومنگ آفر

پاکستان کے پسندیدہ ہم سفر کے طور پر زونگ 4 جی نے آج قطرجانے والے صارفین کے لیے اور انتہائی پُرکشش رومنگ بنڈل کا اجراء کیا ہے۔ قطر بنڈل، ایسے ہزراوں پاکستانیوں کی ضروریات کے پیش نظر متعارف کروایا گیا ہے،جو قطر جاتے ہیں یا دوران سفر گزرتے ہوں۔ زونگ 4 جی کے صارفین قطر کی سرزمین پر اترتے ہی بلاتعطل تیز ترین اور سب سے سستی LTE خدمات سے مستفید ہو سکیں گے۔ یہ بنڈل خصوصی طور پر پوسٹ پیڈ صارفین کے لیے ہے، 60 وائس منٹس، 60 ایس ایم ایس اور 10gb ڈیٹا پر حامل اس بنڈل کی قیمت صرف 3000 پاکستانی روپے ہے (ٹیکس کے علاوہ)۔ ” زونگ 4 جی پوری لگن کے ساتھ اپنے بہترین نیٹ ورک کی بدولت سرحدوں کوعبور کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ ہم اپنے صارفین کی ضروریات کو سمجھتے ہیں تاکہ وہ لامحدود جغرافیائی نیٹ ورک کی بدولت رابطے میں رہیں تاہم ہم مسلسل کوشاں ہیں کہ ہمارے صارفین بنا کسی فکر سفر کرتے ہوئے دنیا گھومیں۔ قطر رومنگ بنڈل کا اجراء ہمارے ہر جگہ اور کہیں بھی رابطے کے بہترین تجربے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ کمپنی کے ترجمان نے بتایا۔ زونگ4جی اپنے صارفین کے لیے ہمیشہ جدید ترین اور بہترین خدمات اور سلیوشنز پیش کرتا ہے۔ آسان استعمال اور لچکدار ہونے کی بدولت، قطر جاتے یا گزراتے ہوئے یا دنیا بھر کے مقبول سیاحتی مقامات پر پوسٹ پیڈ صارفین بے مثال رابطے کا تجربہ حاصل کر سکتے ہیں۔پاکستان کی ایوارڈ وننگ4 جی خدمات سے مستفید ہوتے ہوئے، زونگ 4جی نے 75 ممالک اور 20, 000 سے زائد بین الاقوامی سیاحتی مقامات پر اپنے معزز صارفین کو LTE رومنگ فراہم کرکے انڈسٹری میں اپنی سبقت کو مضبوط کیا ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.