سعودی ولی عہد اور نائب وزیراعظم وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے بدھ کو جرمن چانسلر اینجلا میرکل نے فون پر رابطہ کیا ہے۔
ٹیلیفونگ گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے سعودی عرب اورجرمنی کی کوششوں میں یگانگت پیدا کرنے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق’ دونوں رہنماﺅں نے جی ٹوئنٹی کے قائدین کی ہنگامی مجازی سربراہ کانفرنس کی اس تجویز کا بھی جائزہ لیا جس کی دعوت سعودی عرب نے کورونا وائرس کے مسائل سے نمٹنے کے لیے دی ہے۔‘
سعودی عرب نے کورونا وائرس سے ہونے والے نقصانات کا دائرہ محدود کرنے اور اس حوالے سے جی ٹوئنٹی میں شامل ممالک کی مشترکہ پالیسی اپنانے کے لیے ہنگامی سربراہ اجلاس بلایا ہے۔ سعودی عرب امسال جی ٹوئنٹی کی قیادت کررہا ہے۔
تبصرے بند ہیں.