زارا نور عباس ’عہدِ وفا‘ کی کامیابی پر ڈرامہ ٹیم اور مداحوں کی شکر گزار

مقبول ڈرامہ سیریل ’عہدِ وفا‘ میں اہم کردار ادا کرنے والی ’زارا نور عباس‘ نے ڈرامے کے اختتام پر اپنی ٹیم کے لیے خصوصی پیغام دیا ہے۔

زارا نور عباس نے انسٹا گرام پر آئی ایس پی آر کے تعاون سے بنائے جانے والے ڈرامہ ’عہدِ وفا‘ کی دوران شوٹنگ کی کچھ حسین یادیں شیئر کی ہیں۔ جس کے کیپشن میں انہوں نے ڈرامے کے اختتام پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ڈرامے کی کامیابی پر ڈرامہ ساز اور مصنف کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ مجھ اپنے ساتھی اداکار اسامہ خالد بٹ کو سمجھنے کا اور اُن کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا جب کہ اس دوران حاجرہ یامین ، وہاج علی، علی اکبر اور احد رضا میر کے ساتھ بھی گزار گئے لمحات بھی یادگار لمحات بن گئے ہیں۔

زارا نور عباس کا کہنا ہے کہ آئی ایس پی آر کے تعاون اور حوصلہ افزائی پر بالآخر خصوص کرنل آصف او میجر جنرل آصف غفور کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جب کہ میں اپنے مداحوں کی اور ہر ایک کی شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے اور ڈرامے کے حوالے سے پوسٹ اور ویڈیوز بنا کر شیئرز کیں۔

زارا نور عباس نے یہ بھی کہا کہ لوگوں کی بے تحاشا محبت پر میں مشکور ہوں اور اُمید کرتی ہوں کہ اپنی زندگی کے اختتام تک اسی طرح مداحوں کو تفریح فراہم کرتی رہوں گی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.