انڈس موٹر کمپنی نے نئی گاڑی ’’ٹویوٹا یارس‘‘کی بکنگ کا آغاز کردیا
پاکستان میں ٹویوٹا گاڑیاں تیار کرنے والی انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے نئی گاڑی ’’ٹویوٹا یارس‘‘کی بکنگ کا آغاز کردیا ہے۔
آئی ایم سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی اصغر جمالی نے کہا ہے کہ کمپنی نے ٹویوٹا یارس کے نئے ماڈل کی بکنگ کا آغاز کردیا ہے اور آئندہ ماہ اپریل میں اس کی ڈیلیوری شروع ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ٹویوٹا یارس کے ماڈل کی تیاری کیلئے کمپنی نے 8 ارب روپے کے قریب سرمایہ کاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیا ماڈل پاکستان میں صارفین کی سفری سہولیات کے پیش نظر جدید ترین ٹیکنالوجی کا حامل ہے جس سے صارفین کو بین الاقوامی معیار کے مطابق سفر کی سہولیات دستیاب ہوںگی۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.