دنیا بھر میں امریکی ویزا سروس معطل

امریکا نے کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنےکے لیے دنیا بھر میں معمول کی ویزا سروس معطل کردی ہے۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے ٹریول ایڈوائزی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں معمول کی ویزا سروس معطل کردی گئی ہے۔ امریکی سفارتخانے اور قونصلیٹ میں اگر مناسب اسٹاف موجود ہو تو صرف ہنگامی ویزا ہی جاری کریں گے۔

اس قبل گزشتہ روز اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے امریکی شہریوں کے لیے بھی لیول الرٹ جاری کرتے ہوئے ان سے کہا تھا کہ وہ موجودہ کرونا وائرس کے حوالے سے پیدا شدہ صورتحال میں فوری طور پر امریکا واپس آجائیں، بصورت دیگر سرحدوں کی بندش کے نتیجے میں انہیں غیرمعینہ مدت تک اس ملک میں قیام کرنا پڑسکتا ہے جہاں وہ اس وقت قیام پذیر ہیں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.