دوجہاز ایل این جی لے کر آ گئے

گیس کی قلت سے نمٹنے کے اقدامات  کے لیے ایل این جی گیس لے کر دو بحری جہاز کراچی کی بندرگاہ پورٹ قاسم پر لنگرانداز ہو گئے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ایل این جی لے کر دو جہاز بیک وقت لنگر انداز کرائے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پورٹ قاسم اتھارٹی پہلی بار رات کو بھی نیوی گیشن کا آغاز کرنے جا رہی ہے، یہ عمل دو ہفتے میں شروع کر دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر بحری امور نے مزید بتایا کہ رات کو نیوی گیشن سے بندرگاہ پر رش سے نمٹا جا سکے گا۔

علی زیدی نے پورٹ قاسم اتھارٹی کی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف بھی کی اور کہا کہ اس حوالے سے پورٹ قاسم پر تاریخ رقم ہوئی ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

1 تبصرہ

  1. Luckycola کہتے ہیں

    Experience the thrill of victory and the agony of defeat Lucky cola

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.