کریڈٹ کارڈ جتنا اینٹی اسمارٹ فون

اس ترقی یافتہ دور میں ماہرین حیرت انگیز چیزیں متعارف کر وارہے ہیں ۔گزشتہ دنوں ماہرین نے ایک ایسا اسمارٹ فون تیار کیا ہے ،جس کا سائز ایک کریڈٹ کارڈ جتنا ہےلیکن یہ اینٹی اسمارٹ فون ڈیوائس ہے ۔اس سے آپ فون کالز کرنے ،ایس ایم ایس بھیجنےاور چند بنیادی کاموں کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتے۔ماہرین کے مطابق بظاہر تو یہ بیزل لیس اسمارٹ فون لگتا ہے ،مگر اس اپ ڈیٹ ورژن کے لیے ای نک ڈسپلے دیا گیا ہے ،جس پر صارفین ٹیکسٹ پیغامات دیکھ سکتے ہیں اور ورچوئل کی بورڈ سے پیغامات بھیج سکتے ہیں ،کانٹیکٹس دیکھ سکتے ہیں اورالارم لگاسکتے ہیں ۔

اس میں کمپنی نے اپنا آپریٹنگ سسٹم استعمال کیا ہے،جس میں ٹیکسٹ کاغلبہ ہے جب کہ دیگر آپشنز اور فیچرز محدود ہیں ۔علاوہ ازیں ڈیوائس کے سائیڈ میں موجود فزیکل کیز سے مینیو آپشنز میں نیوی گیٹ ممکن ہے ۔لائٹ فون ٹو میں 4 جی ایل ٹی ای کنکٹیو دی گئی ہے ۔

ماہرین کے مطابق اس کے ذریعے راستوں کا تعین ،رائیڈ شیئرنگ ایپس ،پلے لسٹ ،موسم کا احوال اور وائس کمانڈ وغیرہ کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔کمپنی کے مطابق ابھی اس فون کے دیگر فیچرز اور ہارڈ وئیر پر کام جاری ہے اور اسے اپریل 2019 تک مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

1 تبصرہ

  1. safetoto کہتے ہیں

    I have been looking for articles on these topics for a long time. safetoto I don’t know how grateful you are for posting on this topic. Thank you for the numerous articles on this site, I will subscribe to those links in my bookmarks and visit them often. Have a nice day

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.