پاکستانی نوجوانوں کی نمائندہ تنظیم کی طرف سے کویت کے صحرا میں بسنت میلہ

ھلا پاکستان، کویت میں مقیم پاکستانی نوجوانوں کی نمائندہ تنظیم ہے جو دیار غیرمیں مقیم پاکستانیوں کے لیے بسنت میلے کا انعقاد کرتی ہے، اسی سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے ھلا پاکستان نے کویت کے صحرا کو آباد کرتے ہوئے پانچویں سالانہ بسنت میلے اور فن فیئر کا انعقاد کیا،اس میلے میں کم و بیش دو ہزار پاکستانیوں نے شرکت کی۔
روایتی بسنت میلے کے ساتھ ساتھ معروف پاکستانی پکوان اور پاکستانی ثقافت کے رنگ ہر سو بکھرے ہوئے تھی جس میں دیسی پکوان، گرما گرم کشمیری چائے، پکوڑے، دہی بھلے، بچوں کے لیے فیس پینٹنگ اور معروف پاکستانی ڈیزائنرز کے ملبوسات اور جیولری قابل دید تھے۔ نوجوان لڑکے پتنگ اور ڈور کی خریدوفروخت میں زیادہ دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے تھے جبکہ خواتین کا رجحان ملبوسات کی جانب تھا۔

یوں تو پتنگ بازی کا سلسلہ دصبح سے ہی جاری تھا لیکن بعد از نماز جمعہ اس میں مزید اضافہ ہو گیا اور دلکش موسم نے اسکا لطف مزید دوبالا کر دیا۔ نیلا آسمان رنگ برنگی پتنگوں سے مزین تھا اور چاروں طرف بو کاٹا کی صدائیں گونجتی رہیں۔ پتنگ بازی کے ساتھ ساتھ سٹیج شو بھی منعقد ہوا جسکی میزبانی محمد عمران اور مناحل حمید نے بخوبی انجام دی۔ سٹیج پرفارمنس میں پاکستانی مقامی فنکاروں کے علاو معروف کویتی سنگر مبارک الراشد نے بھی اپنے فن کا مظاہر ہ کیا۔ اسکے علاوہ بچوں کے لیے کوئز مقابلے کا بھی انعقاد کیا گیا۔

صدر ھلا پاکستان عمران نذیر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ھلا پاکستان تمام آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتی ہے، دیار غیر میں مقیم پاکستانی ہمیشہ کی طرح بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور ہماری زیادہ سے زیادہ یہی کوشش ہوتی ہے کہ اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کے لیے اچھی تفریح کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کیے جائیں۔ بسنت میلے میں کمیونٹی کی دیگر تنظیمات نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

پروگرام کے اختتام پر دیگر تحائف کے ساتھ ساتھ عمرہ کے لیے بھی قرعہ اندازی کی گئی، یوں یہ دو روزہ رنگا رنگ تقریبات خوشگوار یادیں لیے اختتام کو پہنچی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

2 تبصرے

  1. totosite کہتے ہیں

    I came to this site with the introduction of a friend around me and I was very impressed when I found your writing. I’ll come back often after bookmarking! totosite

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.