ملتان سلطانز کا کراچی کنگز اور زلمی کا گلیڈی ایٹرز سے آج مقابلہ ہوگا
پی ایس ایل تھری میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے جس میں ملتان سلطانز کا مقابلہ کراچی کنگز سے ہوگاجبکہ دن کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مدمقابل ہوگی۔
پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن کے 22ویںمیچ میں آج ملتان سلطانز کا مقابلہ کراچی کنگز سے ہوگا۔ دونوں ٹیموں نے ابتدائی میچز میں شاندار کھیل پیش کیا ہے۔
ملتان اور کراچی کی مسلسل 2 میچز میں شکستوں کے بعد دونوں ٹیموں کے لئے آج کا میچ بہت اہم ہے۔ملتان سلطانز کے 8 میچز میں 9 پوائنٹس ہیں جبکہ کراچی کنگز 7 میچز میں 7 پوئنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر چلی گئی ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 4 بجے کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب دن کے دوسرے اور پی ایس ایل تھری کے 23 ویں میچ میں پشاور زلمی کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔
I came to this site with the introduction of a friend around me and I was very impressed when I found your writing. I’ll come back often after bookmarking! bitcoincasino
Very well presented. Every quote was awesome and thanks for sharing the content. Keep sharing and keep motivating others.