سوزوکی نے اپنی معروف گاڑی ’ویگن آر ‘ کا نیا ماڈل متعارف کروانے کا اعلان کر دیا

سوزوکی نے پاکستان میں اپنی مقبول گاڑی ویگن آر کا نیا ماڈل فروخت کے لیے پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوزوکی نے گزشتہ ماہ اپنی اس مقبول ترین گاڑی کی بکنگ روک دی تھی اور اس کی وجہ بتانے سے گریز کیا تھاتاہم ’پرو پاکستانی ‘ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ویگن آر اس کمپنی کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑی ہے مگر اس کی فروخت روکنے کی وجہ عوام کے سامنے نہیں لائی گئی تھی، جس کے بعد یہ افواہ بھی سامنے آئی تھی کہ ایسا کرنے کی ممکنہ وجہ سوزوکی کلٹس کی فروخت کی شرح بڑھانا ہے۔اسی طرح کچھ حلقوں کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اس کی وجہ سوزوکی کی جانب سے ویگن آر کے ماڈل کو پہلے سے بہتر بنانا ہے اور یہی درست ثابت ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق پاک سوزوکی نے ویگن آر کے نئے ماڈل کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس کو پہلے سے بہتر بنایا گیا ہے۔اس نئے ماڈل میں ایلو وہیل اور کروم ٹیل گارنس جیسے فیچر دیئے گئے ہیں، جبکہ ویگن آر وی ایکس ایل ان تبدیلیوں کے ساتھ فروخت کی جائے گی۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اگرچہ یہ اپ گریڈ معمولی لگتی ہیں مگر ان کے ساتھ گاڑی کی نئی قیمت کو کوئی بھی نظرانداز نہیں کرسکے گا۔ویگن آر وی ایکس ایل کی قیمت پہلے 11 لاکھ 14 ہزار روپے تھی مگر اب اسے 50 ہزار روپے بڑھا کر 11 لاکھ 64 ہزار روپے کردیا گیا ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

2 تبصرے

  1. baccarat online کہتے ہیں

    It’s really great. Thank you for providing a quality article. There is something you might be interested in. Do you know baccarat online ? If you have more questions, please come to my site and check it out!

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.