پاکستان انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس کے تحت منعقدہ سی پیک میتھ اینڈ ریالٹی کانفرنس،منصوبہ صنعتوں کی ترقی کا باعث بنے گا: ایس ایم نوید
سی پیک کا منصوبہ پاکستان میں کاروباری علم ، نئی ٹیکنالوجی اور جدید صنعتوں کی ترقی کا سبب بنے گا۔ یہ بات پاکستان چین جوائنٹ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ایس ایم نوید نے آج یہاں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس کے تحت منعقدہ سی پیک میتھ اینڈ ریالٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس کانفرنس کا مقصد خصوصی طور سی پیک کے منصوبو ں پر غوروفکر کرنا تھا۔
ایس ایم نوید نے کہا کہ پاکستان کو صنعتی ترقی کے عمل کے دوران کاروبار اور تجارتی ترقی کے علاوہ ایسے مضبوط اور پائدار علمی مقاصد بھی مدنظر رکھنے چاہیں جو کہ سی پیک اور اس سے متعلقہ منصوبوں کو ایک مستحکم بنانے میں مددگار ثابت ہو سکیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان کو نئی بین الاقوامی ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ اپنے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے اور انہیں جدید تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے تعلیمی اور تربیتی ماہرین پیدا کرنے پر بھی توجہ دینی چاہیے ۔ ایس ایم نوید کے مطابق سی پیک ایک ایسی بنیاد ہے جو پاکستان کے معاشی مقاصد کی علمی تقاضوں کو بھی پور ا کر سکے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے منصوبے سے بین الاقوامی سطح پر ابھرنے والی پاکستان کی مضبوط ساکھ ، پاکستان کے بارے میں عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مظبوط بنائے گی جس سے ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کی نئی راہیں ہموار ہونگی۔
انھوں نے بتایا کہ پاکستان چائنہ جوائنٹ چیمبر پہلے سے ہی علم اور معیشت سے منسلک صنعتوں پر مبنی منظم نقطہ نظر کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔ ایس ایم نوید نے مزید کہا کہ پاکستان چائنہ چیمبر کے قیام کا بنیادی مقصد صرف اور صرف پاکستان اور چین کے مابین ہونے والی تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہی تھا ۔ لیکن پاکستان چائنہ چیمبر نے دونوں ممالک کی دوستی کو پائدار بنانے کے لیے ثقافت ، زبان اور یوتھ کے تبادلے سے متعلقہ بھی متعدد پروگرام متعارف کرائے ہیں۔
نارتھرن ریجنل کمیٹی کی جانب سے منعقد کی گئی آئی کیپ کانفرنس میں ایس ایم نوید نے پاکستان چائنہ جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نمائندگی کرتے ہوے مخعلف عہداداروں کو آگاہ کیا کہ چیمبر کی جانب سے سی پیک کے ترقیاتی منصوبوں پر لیے جانے والے خصوصی اقدام کے پیچھے اعلی ماہرین کی رائے شامل ہے۔ انھوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین دونوں ممالک کے لیے انتہائی حساس پروگرام ہے اور اس کی کامیابی کا انحصار دونوں ممالک کی پرخلوص توجہ سبک رفتار پیش رفت پر ہے۔
تقریب میں موجود افسران کی طرف سے پاکستان چائنہ جوائنٹ چیمبر کی کاوشوں کاسراہا گیااور سی پیک کی ترقی اور کامیابی کے لیے چیمبر کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کا بھرپور انداز سے اعتراف کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چائنہ چیمبر کی یہ جدوجہد نہ صرف سی پیک کو کامیاب بنانے میں مدد دے گی بلکہ پاکستان میں مستحکم معیشت اور تجارتی ترقی کو بھی فروغ دینے میں مثالی کردار ثابت ہوگی۔
It’s really great. Thank you for providing a quality article. There is something you might be interested in. Do you know baccarat online ? If you have more questions, please come to my site and check it out!
I truly appreciate your technique of writing a blog. I added it to my bookmark site list and will