پاکستان اسٹاک ایکسچینج، مندی کی بڑی لہر، 100 انڈیکس میں 680 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس اجلاس سے متعلق خبروں اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں عدم استحکام رہا، روپے کی قدر میں کمی کے باعث مارکیٹ میں مندی کی بڑی لہر، 100انڈیکس میں 680پوائنٹس کی کمی ،سرمایہ کاری کی مالیت میں بھی 122.34ارب روپے کی نمایاںکمی ،تفصیلات کے مطابق منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں نے قلیل مدتی منافع کے حصول کو ترجیح دی جس سے بدھ کے روز شدید مندی غالب رہی۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے سیمنٹ، کیمیکلز، فرٹیلائزر، پاور جنریشن، بینکاری اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں حصص کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔،مارکیٹ میں مجموعی طور 13 کروڑ 63 لاکھ 75 ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جو کہ گزشتہ روز کی نسبت ایک کروڑ 31لاکھ شیئرز زیادہ ہے ،کاروباری حجم بڑھنے سے مارکیٹ کی ٹریڈنگ ویلیو بھی بڑھ گئی اور اس میں گزشتہ روز کی نسبت ایک ارب 13کروڑ ایک لاکھ کا اضافہ دیکھنے میں آیا ،مندی کی وجہ سے مجموعی سرمایہ کاری کی مالیت میں بھی 122.34ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،دن بھر کی مندی کی
وجہ سے 100انڈیکس 680پوائنٹس کی کمی سے 43002.84 پوائنٹس پر آگیا ، 30انڈیکس میں بھی 343.29 پوائنٹس کی کمی سے 21546.60 پوائنٹس سے کم ہو کر 21203.31 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ،بدھ کو مارکیٹ میں کل 342 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا 75کے بھاو میں اضافہ 242کے بھاو میں کمی جبکہ 25 کے بھاؤ مستحکم رہے ،مارکیٹ میں ٹرن اوور کے لحاظ سے ٹی آر جی پاک سر فہرست رہی،اس کمپنی کے ایک کروڑ 65لاکھ 52ہزار شیئرز کا کاروبار ہوادوسرے نمبر پر لوٹے کیمیکلز کا کاروبار ہوا جس کے 82لاکھ 57ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا تیسرے نمبر پر پاک الیکٹرون کے 66لاکھ 6ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا ،مارکیٹ میں سب سے زیادہ اضافہ سفائر ٹیکسٹا ئل اور بلیسڈ ٹیکسٹائل کے شیئرز میں ہوا جو کہ 51.99روپے اور 15.26روپے رہا دوسری جانب سب سے نمایاں کمی نیسلے پاکستان کے شیئرز میں ہو ئی جو کہ 600روپے تھی۔
Email This Post