ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ’ڈسٹورٹڈ‘ کافائنل ٹریلر جاری
ایکشن سے بھرپور فلموں کے مداحوں کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈ تھرلر فلم’ ڈسٹورٹڈ (Distorted)‘کا فائنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
راب ڈبلیو کنگ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ذہنی مرض میں مبتلا ایک 32سالہ خاتون کے گرد گھوم رہی ہے جواپنے شوہر کے ہمراہ نئے اپارٹمنٹ میں منتقل ہوتی ہے جس کے بعد وہ مشکلات کا شکار ہوجاتی ہے۔
فلم کی کاسٹ میں کرسٹینا رکی، جوہن کیوسک، برینڈن فلیشر، وسیلس ریون اور اولیور رائس سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔
کیون ڈی والٹ اور ڈینیل ماسٹرز کی مشترکہ پروڈیو س کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم کل 21جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
Email This Post