نگران وزیراعظم کی الیکشن کمیشن آمد، انتخابی امور پر بریفنگ دی گئی
نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی زیرصدارت الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس ہوا جس میں الیکشن کمیشن حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ الیکشن کمیشن شفاف، غیرجانبدار انتخابات کرانے کےلئے مکمل تیار ہے۔
نگران وزیراعظم ناصر الملک اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے ہیڈ آفس پہنچے جہاں ان کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
نگران وزیراعظم کی آمد سے کچھ دیر قبل ہی میڈیا نمائندوں اور سائلین کو دفتر سے باہر نکال دیا گیا تھا۔جسٹس (ر) ناصر الملک کی الیکشن کمیشن آمد پر سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے ان کا استقبال کیا۔
الیکشن کمیشن میں نگران وزیراعظم کی سربراہی میں بند کمرہ اجلاس ہوا جس میں انہیں انتخابات کی تیاریوں، سکیورٹی امور اور دیگر معاملات پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں نگران وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ عام انتخابات کےلئے کئی چیلنجز کا سامنا ہے لیکن الیکشن کمیشن شفاف، غیرجانبدار انتخابات کرانے کےلئے مکمل تیار ہے جبکہ قیام امن یقینی بنانے کےلئے انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جارہے ہیں۔
اس موقع پر نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بروقت شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنانا ہے۔
Email This Post
First of all, thank you for your post. baccaratcommunity Your posts are neatly organized with the information I want, so there are plenty of resources to reference. I bookmark this site and will find your posts frequently in the future. Thanks again ^^