اسٹاک مارکیٹ ہفتے بھر میں 2043پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس ہفتے بھر میں 2ہزار سے زائد پوائنٹس نیچے گر گیا ۔چار کاروباری دنوں پر مشتمل ہفتے میں صرف ایک دن مثبت رہا اور 100انڈیکس 2پوائنٹس اضافے پر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 2043پوائنٹس کمی ہوئی ،4میں 3کاروباری روز میں مارکیٹ منفی زون میں رہی ۔رپورٹ کے مطابق ہفتے کے دوران 68کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت ساڑھے 29ارب سے زائد رہی ۔

ہفتے بھر میں مارکیٹ کی کاروباری مالیت 4 سو 38 ارب روپے کم ہوکر 8 ہزار 5 سو 39 ارب روپے ہوگئی۔

100 انڈیکس نے کاروباری ہفتے کا اختتام 41 ہزار6 سو 37 پر کیا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.