پانچواں ون ڈے، آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر انگلینڈ کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کیخلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میچ کیلئے انگلش ٹیم کی قیادت این مورگن کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جیسن روئے، جونی بیرسٹو، ایلکس ہیلز، جو روٹ، جوس بٹلر، معین علی، سیم کیورن، لائم پلنکٹ، عادل راشد اور جیک بال شامل ہیں۔
آسٹریلوی ٹیم کی قیادت ٹم پین کے ہاتھ میں ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ایرون فنچ، ٹریویس ہیڈ، شون مارش، مارکس سٹوئنس، آرکی شورٹ، ایلکس کیری، ایشٹن اگر، کین رچرڈسن، بلی سٹین لیک اور نیتھن لیون شامل ہیں۔
Email This Post