چین اور آسٹریا کی کمپنیوں کے درمیان نئی توانائی والی گاڑیاں بنانے کا معاہدہ
کینیڈا کی گلوبل آٹوموٹیو سپلائر میگنا انٹرنیشنل نے چین میں این ای ویز کی تعمیر اور انجینئر کے لیے2مشترکہ منصوبے قائم کرنے کیلئے چین کی نئی توانائی کی گاڑیاں بنانے والی سب سے بڑی کمپنی (این ای وی ) بیجنگ آٹوموٹیو گروپ کمپنی لمیٹیڈ (بی اے آئی سی گروپ) کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چین این ای وی کی دنیا کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے معاہدے کے مطابق توقع ہے کہ نئے مشترکہ منصوبے مشرقی چین کے صوبہ جیانگ سو کے شہر جن جیانگ میں بے اے آئی سی کے موجودہ مینوفکچرنگ پلانٹ کی جگہ لیں گے توقع ہے کہ گاڑیوں کی پیداوار 2020میں شروع ہوجائے گی۔ سالانہ پیداواری گنجائش 18000گاڑیاں ہوں گی۔میگنا کے چیف ایگزیکٹو افسر ڈان والکر نے کہا کہ ان نئے منصوبوں کا آ غاز میگنا کے لیے تاریخی سنگ میل ہو گا۔پہلی مرتبہ ہم اپنے صارفین کو آسٹریا میں اپنے مکمل کارساز فیکٹری سے باہر بنائی گئی اور انجینئر کی گئی کاریں فراہم کریں گے۔
Email This Post