روسی سائنسدان نے پہلی خلائی سلطنت کے امور سنبھال لیے
کیا خلا میں بھی کوئی سلطنت آباد ہوسکتی ہے؟؟ اس کا تو ابھی پتا نہیں مگر روسی سائنسدان نے پہلی خلائی سلطنت کے سربراہ کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
’اسپیس کنگڈم آف ایسگارڈیا‘ کی ویانا میں خصو صی تقریب منعقد کی گئی جس میں روسی ارب پتی کاروباری شخصیت اور سائنس دان ایگور ایشربیلی نے حلف اٹھایا، وہ جنوری دوہزار سترہ میں پانچ سالہ مدت کےلیے سربراہ منتخب ہوئے تھےاوراس دن خلائی سلطنت کے کیلنڈر کی ابتدا قرار دیا گیا۔
ایشر بیلی نے کہا کہ وہ زمین کے مختلف ملکوں سے سفارتی تعلقات قائم کریں گے اور اقوام متحدہ کی رکنیت کےلیے بھی درخواست دیں گے۔
Email This Post