کور کمانڈر کانفرنس،الیکشن کمیشن کی ضروری معاونت کا فیصلہ
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت انتخابات 2018ء میں شفافیت کےلئے الیکشن کمیشن کی ضروری معاونت اور سیکیورٹی معاملات کے حوالے سے کور کمانڈر کانفرنس ہوئی ۔
جی ایچ کیو میں ہونے والی کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ اندرونی سیکیورٹی اور ملکی دفاع سے توجہ ہٹائے بغیر الیکشن کے انعقاد میں مکمل معاونت دی جائے گی ۔
کانفرنس میں خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ قومی انتخابات کی اہم ذمہ داری نبھانے کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی معاملات پر توجہ دی جائے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر خطے میں قیام امن کی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کیا گیا اور ساتھ ہی آپریشن ردالفساد کے تحت ہونے والی کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا گیا ۔
Email This Post