ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی مدت میں توسیع کی تجویز تیار

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی مدت میں 15 دن کی توسیع کی تجویز تیار کر لی، ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی مدت 30 جون کو ختم ہورہی ہے ۔

باخبر ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے حکومت کو مدت میں توسیع کی تجویزدینے کا فیصلہ کیا ہے، امکان ہے کہ یہ تجویز آج وزیر خزانہ شمشاد اختر کو پیش کی جائے گی، وزیر خزانہ سے منظوری کے بعد وفاقی کابینہ سے اس تجویز کی منظوری حاصل کرکے اسے ایوان صدر بھیجا جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق قانونی مجبوریوں کے سبب اسکیم میں توسیع صرف صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے آرڈی نینس کی صورت میں ہی ممکن ہے، صدرکی منظوری کے بعد ایمنسٹی اسکیم کی مدت میں 15 دن کی توسیع ہو سکے گی ۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.