انڈونیشیا کی قومی فضائی کمپنی نے ڈومیسٹک فلائٹ میں لائیو کنسرٹ کا سلسلہ شروع کر دیا۔جکارتہ سے سیاحتی مقام بالی جاتے ہوئے دوران پرواز 35 ہزار فٹ کی بلندی پر پہلا لائیو کنسرٹ منعقد کیا گیا۔ائیر لائن ترجمان کے مطابق اس کا مقصد مسافروں کو پرواز کا مختلف تجربہ اور نئے ٹیلنٹ کو فروغ دینا ہے۔اس سے قبل2017میں امریکن ایئر لائن نے اس قسم کا تجربہ کیا تھا۔