تھرلر فلم’مس بالا‘کا نیا ٹریلر جاری

ایکشن سے بھرپور فلموں کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈ تھرلر فلم مس بالا کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

کیتھرین ہارڈوک کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایسی حسینہ کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک قتل کی ایک واردات کی عینی شاہد ہوتی ہے تاہم مجبوری میں اسے مافیا کا ساتھ دینا پڑتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں گینا راڈرگز،اینتھونی میکے،میٹ لوریا،ایسلن ڈربز ،کرسٹینا روڈلو اور رکارڈو ابارکا سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

اینڈی برمین اور جیمی مارشل کی مشترکہ پروڈیو س کردہ ایکشن اور سسپنس سے بھرپور یہ فلم پہلی فروری میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.