’دبنگ3 ‘ کی تیاریاں شروع، شوٹنگ کا آغاز اپریل سے ہوگا
بالی ووڈ اداکارسلمان خان کی فلم دبنگ کی تیسری کڑی دبنگ تھری کی شوٹنگ کاآغاز رواں سال اپریل سے ہوگا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی فلم دبنگ کی تیسری کڑی دبنگ تھری کی تیاری کا آغاز رواں سال اپریل سے ہوگاجس کا اعلان سلمان خان کے بھائی اور فلم کے پروڈیوسر ارباز خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔
اداکار ارباز خان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فلم ’دبنگ تھری‘ کا اسکرپٹ مکمل کرلیا گیا ہے جس کی شوٹنگ شائقین کی توقعات سے بھی پہلے یعنی اپریل میں شروع کردی جائے گی۔
ارباز خان نے کرداروں سے متعلق بتایا کہ ’دبنگ تھری‘ میں بھی چلبل پانڈے کا مرکزی کردار سلمان خان ہی ادا کریں گے۔
واضح رہے 2010میں ریلیز ہونے والی فلم دبنگ سوناکشی سنہا کی ڈیبیو فلم تھی جس میں سوناکشی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جس کے بعد ‘دبنگ ٹو میں بھی سوناکشی سلمان خان کی ہیروئن بنی تھیں۔
اس سیریز کی پہلی فلم ’دبنگ‘ 2010 اور دوسری فلم ’دبنگ ٹو‘ 2012 میں ریلیز ہوئی تھی، دونوں میں سلمان خان اور سوناکشی سنہا نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔پہلی دونوں فلموں میں سلمان خان بہادر پولیس افسر ’چلبل پانڈے‘ جبکہ سوناکشی سنہا ان کی بیوی ’رجو‘ کا کردار ادا کیا تھا۔
Email This Post