سام سنگ کی جانب سے کمپنی کا اب تک کا بہترین اور پاور فل گیمنگ لیپ ٹاپ متعارف کرا دیا گیا ہے۔ لیپ ٹاپ میں اینویڈیا جی فورس آر ٹی ایکس 2080 جی پی یو دیا گیا ہے۔ کمپنی نے لیپ ٹاپ کے ڈیزائن میں ہنج جوائنٹ کو درمیان میں رکھا ہے۔ لیپ ٹاپ کا ڈسپلے 15.6 انچ کا ہے اور اس میں انٹیل کور ایٹتھ جنریشن ہیکسا کور آئی 7 پروسیسر دیا گیا ہے۔ ڈیوائس میں 16 جی بی ریم اور 256 جی بی سالڈ اسٹیٹ ڈرائیو دیا گیا ہے۔ ڈوئل چینل وائی فائی سپورٹ ، اسٹیریو اسپیکر اور ڈولبائے ایٹماس ٹیکنالوجی کو ڈیوائس کا حصہ بنایا گیا ہے۔کنیکٹیویٹی کیلئے لیپ ٹاپ میں ایک یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ ، تین یو ایس بی ٹائپ اے پورٹ ، ایتھرنیٹ پورٹ اور ایچ ڈی ایم آئی ہورٹ دی گئی ہے۔ لیپ ٹاپ کی فروخت رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں شروع کر دی جائے گی۔