شیاؤمی کمپنی بھی فولڈ ایبل فون کی دوڑ میں شامل‎

چینی کمپنی شیاؤمی بھی دیگر کمپنیوں کو ٹکر دیتے ہوئے اب فولڈ ایبل فون متعارف کرانے جا رہی ہے۔ فون کی پہلی جھلک لیک ہو کر سامنے آ گئی ہے۔ فون کی ایک ویڈیو قابل اعتبار لیکس پوسٹ کرنے والے ایون بلاس نے ٹویٹ کی ہے جس میں اسمارٹ فون کے ڈسپلے کی جھلک دیکھی جا سکتی ہے۔ کمپنی کا یہ فون نہ صرف لارج لینڈ اسکیپ ویڈیو دیکھنے کے لیے بہترین ہے بلکہ اس کے دو سائڈ پینل پیچھے کی جانب فولڈ ہو کر اسے سائز ڈیوائس کی شکل دے دیتے ہیں۔ گزشتہ سال جولائی میں ای ٹی نیوز کی جانب سے بھی یہ دعوی کیا گیا تھا کہ شیاؤمی کمپنی 2019 میں حیران کن فولڈ ایبل فون متعارف کرائے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کمپنی نے بیزل لیس ڈسپلے کا حامل می مکس اسمارٹ فون بھی متعارف کرایا تھا اور اب کمپنی سام سنگ کا فولڈایبل فون کے معاملے میں ٹکر دینے والی ہے۔
Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.