امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہا ہے کہ امریکی فوج کیترکی کے ساتھ فوجی شعبے، کردوں اور شام کے حوالے سے آئندہ ہفتے نتیجہ خیز بات چیت ہوگی۔ ترکی کے ساتھ فوجی تعاون کے شعبے میں بات چیت جاری رکھنا چا ہتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں جان بولٹن نے کہاکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ مائیک پومپیو یہ سمجھتے ہیں کہ ترکی داعش کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور کردوں کو نقصان نہ پہنچانے کا پابند ہے۔واضح رہے کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے ترکی کا دورہ بھی کیا تھا۔ ان کے اس دورے کا مقصد شام سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد آئندہ لائحہ عمل پر انقرہ سے بات چیت کرنا تھا ۔