مدینہ منورہ میونسپلٹی نے مسجد نبوی شریف کے مغربی صحنوں میں ماربل لگانے کیلئے سوق المناخہ کے ٹھیلے اور دکانیں عارضی طور پر ہٹانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ سوق المناخہ میں سعودی نوجوانوں کیلئے دکانیں اور ٹھیلے لگانے کا اہتمام کیاگیاتھا۔ عارضی طور پر انہیں اپنی دکانیں ہٹانے کا کہا گیاہے تاکہ ماربل لگانے کا کام جلد تکمیل کو پہنچ سکے۔ ماربل لگانے کے بعد سعودی نوجوانوں کو دوبارہ اپنی دکانیں اور ٹھیلے لگانے کی اجازت ہوگی۔