جوہانسبرگ ٹیسٹ ، جنوبی افریقا کی دوسری اننگ جاری
جوہانسبرگ ٹیسٹ میں تیسرے دن کے کھیل کا آغاز جنوبی افریقا نے دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز کے ساتھ کیا۔
ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستانی بولرز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کے 5 کھلاڑی 93رنز پرپویلین بھیج دیے تاہم ہاشم آملہ نے بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا اور اپنی ٹیم کی مجموعی برتری کو 212 رنز تک پہنچا دیا۔
قومی ٹیم کی جانب سے سرفراز احمد 50، بابر اعظم 49 اور امام الحق 43 کے علاوہ کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکا۔ پروٹیز کی جانب سے اولیوائر نے 5، فلینڈر نے 3 اور رباڈا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
جنوبی افریقا نے اپنی پہلی اننگز میں ایڈن مارکرم 90 ، ہاشم آملہ 41، بروین 49 اور زوبایر حمزہ کے 41 رنز کی بدولت 262 رنز بنانے میں کامیاب رہی تھی۔ قومی ٹیم کی جانب سے فہیم اشرف نے 3، حسن علی، محمد عباس اور محمد عامر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔
واضح رہے کہ ابتدائی دونوں ٹیسٹ میچوں میں قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور یوں جنوبی افریقا کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
Email This Post
Bradycardia may occur; monitor heart rate during dosage initiation and titration; responsive to ephedrine or anticholinergic drugs priligy tablets online