گوگل کروم میں ٹیبز کے بہترین استعمال کے لیے چند اہم شارٹ کٹ کیز

گوگل کروم دنیا کا مقبول ترین ڈیسک ٹاپ براؤزر ہے۔ بہت سے صارفین گوگل کروم میں ایک ہی وقت میں بہت سی ٹیبز کھول کر کام کرتے ہیں۔ گوگل کروم میں زیادہ ٹیبز کھلی ہوں تو یہ ٹیب کا سائز کم کردیتا ہے اور زیادہ ٹیبز کھلنے کی صورت میں آپ کو پتا بھی نہیں چلتا کہ کونسی ٹیب کس ویب سائٹ کی ہے۔
اسی طرح کے مسائل کے نپٹنے کے لیے شارٹ کٹ کیز کا استعمال ویب براؤزنگ میں کافی مدد گار ہو سکتا ہے۔ذیل میں کروم براؤزر کے لیے چند مدد گار شارٹ کٹ کیز دی جا رہی ہیں۔ امید ہے کہ ان میں سے بہت سی آپ کے لیے نئی ہونگی۔

ذیل میں دی گئی تمام شارٹ کٹ کیز میک آپریٹنگ سسٹم کے لیےہیں۔ انہیں ونڈوز پر استعمال کرنے کے لیے Cmd کی جگہ بس Ctrl کی کا استعمال کریں۔

ٹیبز کو کھولنا اور بند کرنا
نئی ٹیب
Cmd + t
کلوز ٹیب
Cmd + w
بند کی گئی آخری ٹیب دوبارہ کھولنے کے لیے
Cmd + Shift + t
موجودہ ٹیب کو چھوڑے بغیر لنک کو نئی ٹیب میں کھولنے کے لیے
Cmd + click on a link
لنک نئی ٹیب میں کھولنے اور نئی ٹیب میں سوئچ کرنے کے لیے
Cmd + Shift + click on a link

ٹیبز میں نیوی گیشنز کے لیے
مخصوص ٹیب میں جانے کے لیے
Cmd + 1 through 8
آخری ٹیب میں جانے کے لیے
Cmd + 9
ٹیبز میں سکرولنگ کےلیے
Cmd + option + left/right arrow (ونڈوز میں:Ctrl + page up/down )

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.