ویکیپیڈیا کے ایڈیٹر اب گوگل ٹرانسلیٹ کی مدد سے مضامین کا ترجمہ کر سکیں گے

کئی سالوں سے ویکیپیڈیا زیادہ سےزیادہ زبانوں میں معلومات کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لیے کام کر رہا ہے لیکن اس غیر تجارتی تنظیم کی کوششیں تھوڑی سست رفتاری سے جاری ہیں۔ ویکیپیڈیا پر کام کرنے والے رضاکار صارفین عرصہ دراز سے گوگل ٹرانسلیٹ سے تیز رفتار ترجمےکی خواہش رکھتے ہیں۔ویکیپیڈیا کی مالک کمپنی  ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن نے اعلان کیا ہے کہ  صارفین کی اس خواہش کو پورا کرنے کے لیے انہوں نے گوگل کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔
ویکیمیڈیا کا کہنا ہے کہ انہوں نے گوگل ٹرانسلیٹ  کو اپنے چار سال پرانے کانٹنٹ ٹرانسلیشن ٹول سے مربوط کر دیا ہے۔اس ٹول کو صارفین  اپنی ترجیحات میں جاکر بیٹا فیچرز سے منتخب کر سکتے ہیں۔ گوگل ٹرانسلیٹ کے کانٹنٹ ٹرانسلیشن ٹول سے مربوط کرنے کا مطلب ہے کہ اب یہ مزید 15 اور اب مجموعی طور پر 121 زبانوں کو سپورٹ کرتا ہے۔

ویکپیڈیا کا کانٹنٹ ٹرانسلیشن ٹول کسی بھی مضمون کا ابتدائی طور پر مشینی ترجمہ کرتا ہے  ۔

انسانی ایڈیٹر اس ترجمےکا جائزہ لیتے ہیں اور اسے مزید بہتر بناتے ہیں۔2015ء کے آخر تک اس ٹول سے30 ہزار صفحات بنائے گئے تھے۔ آج یہ تعداد 4 لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے۔
پچھلے سال ویکیپیڈیاکی سائٹ کو 190 ارب بار وزٹ کیا گیا تھا۔ ویکیپیڈیا کے انگریزی کے علاوہ 300 زبانوں میں الگ ورژنز بھی ہیں۔ یاد رہے کہ دنیا بھر میں 7 ہزار زبانیں بولی جاتی ہیں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

2 تبصرے

  1. Brealewer کہتے ہیں

    Lifestyle changes such as decreased appetite and fluid intake may lead to hypercalcemia, or an increase in calcium in the blood, which can, in turn, lead to decreased water absorption in the bowel, causing constipation buy priligy 60 3 mmol L, and plasma ketone test was negative

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.