فکشن فلم ’کیپٹیو اسٹیٹ‘کا نیا ٹریلر جاری
سائنس فکشن فلم ’کیپٹیو اسٹیٹ‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم کیپٹیو اسٹیٹ (Captive State) کا نیا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ روپرٹ ویاٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی غیر زمینی قوتوں کے قبضے کے گرد گھوم رہی ہے جس میں شکاگو کے رہائشی بری طرح سے پھنس جاتے ہیں۔
فلم کی کاسٹ میں جان گڈمین،ویرا فرمیگا،ایشٹن سینڈرز،جوناتھن میجرز،مشین گن کیلی اور بین ڈینیلز سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔
ڈیوڈ کروکٹ اور روپرٹ ویاٹ کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 29مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
Email This Post